یاسرحسین نے اظفر رحمان کو ایوارڈ شو میں شریک نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

یاسرحسین نے اظفر رحمان کو ایوارڈ شو میں شریک نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
یاسرحسین نے اظفر رحمان کو ایوارڈ شو میں شریک نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا
سورس: @instagram/yasir.hussain131

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اداکارہ اظفر رحمان کو ایورڈ شو میں شریک نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تقریبا پوری ڈراما انڈسٹری گزشتہ ہفتہ نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ زشو کی تقریب میں شرکت کیلئے کینیڈا میں موجود تھی لیکن اداکار اظفر رحمان اس میں شریک نہ ہوئے۔ سوشل میڈیا پر اداکاراظفر رحمان نے کہا تھا کہ" وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا "ہم ایوارڈز "2022 میں شرکت نہیں کررہے". جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا گیا تھا۔

جس کے بعد یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر اظفر رحمان کا نام لئے بغیر کہا کہ "لوگ بغیر کام کے نیویارک میں کافی پیتے ہوئے پھر رہے ہیں اور میں کام سے کینیڈا بھی نہیں جا سکتا"۔اداکار نے مزید کہا کہ" جو اداکار یہ کہہ رہے ہیں کہ وو خود نہیں گئے ان کو چینل کی جانب سے بزنس کلاس کا ٹکٹ ہی نہیں دیا گیا تھا"۔

یاد رہے کہ یاسر حسین کی جانب سے اظفر رحمان پر تنقید پہلی مرتبہ نہیں کی گئی ، اس سے پہلے بھی ایک شو میں انہوں نے کہا تھا کہ اظفر رحمان کو لگتا ہے کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں لیکن وہ بالکل نہیں ہیں۔

مزید :

تفریح -