تنگ کرنے کا الزام ، ڈیفنس لاہور میں احتجاج سے روکنے پر خواجہ سرا سیکیورٹی گارڈز سے لڑپڑے

تنگ کرنے کا الزام ، ڈیفنس لاہور میں احتجاج سے روکنے پر خواجہ سرا سیکیورٹی ...
تنگ کرنے کا الزام ، ڈیفنس لاہور میں احتجاج سے روکنے پر خواجہ سرا سیکیورٹی گارڈز سے لڑپڑے

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لالک جان چوک کے قریب احتجاج کرنے والے خواجہ سرا  سیکیورٹی گارڈز سے الجھ پڑے,خواجہ سراؤں نے الزام عائدکیا کہ سیکیورٹی گارڈز  انہیں تنگ کرتے ہیں اور سگنل پر کھڑے نہیں ہونے دیتے، ان کے ساتھیوں کو تشددکانشانہ بھی بنایا گیا ہے۔

"جیو نیوز" کے مطابق لالک جان چوک ڈیفنس میں خواجہ سراؤں نے ڈی ایچ اے کے سیکیورٹی گارڈز کے رویئے کے خلاف احتجاج کیا۔خواجہ سراؤں کی جانب سے احتجاج کے لیے اطراف کی سڑکیں بلاک کی گئیں، اس دوران سیکیورٹی گارڈز  پہنچے تو تصادم ہوگیا، خواجہ سراؤں نے سیکیورٹی گارڈز پر ڈنڈے بھی برسا دیئے،گارڈز گاڑی چھوڑ کر بھاگے تو خواجہ سرا گاڑی کے بونٹ پر چڑھ کر احتجاج کرنے لگے۔

بعد ازاں تھانہ ڈیفنس بی میں ڈی ایچ اے انتظامیہ اور خواجہ سراؤں کے درمیان مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -