اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار

اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار
اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ گرفتار

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہورکے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی چوری میں ملوث مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔مرکزی ملزمہ آسیہ گھریلو ملازمہ تھی جو واردات کے بعد فرار ہو گئی تھی،آسیہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

ایس پی سٹی آپریشن سرفراز ورک کے مطابق شمع ملک نامی خاتون کے گھر 27 ستمبر کو ڈھائی کروڑ مالیت کے زیورات اور کرنسی کی چوری ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق لوٹے گئے مال میں 125 تولے سونا ، 30ہزار یورو اور 11لاکھ روپے شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -