صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزم کے بارے میں کیا معلومات حاصل ہوئیں ؟ جانئے 

صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزم ...
صدر میں چینی ڈینٹل کلینک پر فائرنگ کا واقعہ، پولیس کو ابتدائی تفتیش میں ملزم کے بارے میں کیا معلومات حاصل ہوئیں ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) شہر قائد کے علاقے صدر میں واقع چینی ڈینٹل کلینک میں فائرنگ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشتگرد مسلسل کسی سے رابطے میں تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ملزم کا حلیہ بھی بتایا گیاہے جس کے مطابق اس کی عمر 32 سال کے قریب تھی جبکہ ا س کا قد 5 فٹ 8 انچ اور جسامت پتلی تھی، ملزم کے چہر ے پر داڑھی بھی تھی ۔ پولیس کے مطابق ملزم شام 3:54 پر صدر میں کلینک کے پاس پہنچا،

4 بج کر 6 منٹ تک آس پاس گھومتا رہا ،ملزم 4:07 بجے ڈینٹل کلینک کے اندر گھسا ، دو منٹ بعد تھوکنے کیلئے باہر نکلا ،تھوکنے کے دوران ملزم نے ماسک اتارا جس سے اس کی شکل کیمرے میں ریکارڈ ہوئی ،ملزم نے کانوں پر موبائل فون ہینڈ فری لگا رکھا تھی ، کسی سے مسلسل رابطے میں تھا ،ملزم کلینک کے اندر چند منٹ بیٹھا رہا، 4:08 پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی ۔

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو واردات کے بعد 4:10 پر کلینک سے نکل کر جاتے دیکھا گیا ،ملزم کا ساتھی سٹارٹ موٹر سائیکل پر جہانگیر پارک کے گیٹ پر موجود تھا ۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا ، دونوں ایم اے جناح روڈ کی طرف فرار ہوئے ۔ پولیس تفتیش کے مطابق ملزم نے بلیو پینٹ شرٹ ، موٹر سائیکل والے نے شلوار قمیض پہنی تھی اور ماسک بھی لگایا ہوا تھا ،دہشتگردی میں ملوث ملزم نے ریڈ کیپ کے علاوہ چہرے پر ماسک بھی لگا رکھا تھا ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -