اسسٹنٹ کمشنر سٹی پر تشدد کا معاملہ، پارک ویو سوسائٹی کے 22 ملازم گرفتار

اسسٹنٹ کمشنر سٹی پر تشدد کا معاملہ، پارک ویو سوسائٹی کے 22 ملازم گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی پر تشدد کا معاملہ، پارک ویو سوسائٹی کے 22 ملازم گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور سرکاری ملازمین پر تشد د کرنے کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کی پارک ویو سوسائٹی  کے 22 ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزروڈا اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی (اے سی سٹی )پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران  پارک ویو سوسائٹی کے ملازمین نے تشدد کا  نشانہ بنایا تھا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوسائٹی کے 22 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ  وزیر داخلہ کرنل (ر)محمد ہاشم  نے ٹویٹ پر پیغام بھی جاری کیا تھا کہ آج صبح علیم خان کی سوسائٹی پارک ویو کے سیکورٹی سٹاف نے علیم خان، شعیب صدیقی اور دیگر کی ایما سے  اے سی سٹی اور دیگر سرکاری ملازمین پہ حملہ کیا اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا۔ ان کے خلاف دفعہ 7ATA کے تحت دو ایف آی آر درج ہو چکی ہیں۔ ریڈ کے بعد 7لوگ گرفتار ہو چکے ہیں۔ 

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -