ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس کو سب سے پہلے بتایا ؟ جانیئے

ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس کو سب سے پہلے بتایا ؟ جانیئے
ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کے بعد مریم نواز نے کس کو سب سے پہلے بتایا ؟ جانیئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے پہلے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز فون پر بات کر رہی تھیں ، جس پر صحافی نے پوچھا کہ آپ کس سے بات کر رہی تھیں جس پر مریم نواز نے بتایا کہ  میں ابو سے بات کر رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد  ہائیکور ٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کو معطل کرتے ہوئے مریم نواز کی نااہلیت بھی ختم کر دی ہے ، عدالت نے فیصلے میں مریم نواز کی 7 سال قید کی سزا بھی معطل کر دی ہے ، فیصلے کے بعد عدالت کے باہر پریس کانفرنس کیلئے جب مریم نواز پہنچیں تو وہ فون پر کسی سے بات کر رہی تھیں  ، جس پر صحافی نے سوال کیا کہ کس سے بات کر رہی تھیں ؟ لیگی رہنما نے  کہا کہ میں کس سے بات کر سکتی ہوں نواز شریف سے بات کر رہی تھی  وہ میرے والد بھی ہیں اور قائد بھی اس لیے جیسے ہی فیصلہ آیا  تو انہیں کال کر کے بتایا  ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -