میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں ہی آئی تھی ، مریم نوا ز کی آڈیو لیک پر وضاحت

میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں ہی آئی تھی ، مریم نوا ز کی آڈیو لیک ...
میرے داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں ہی آئی تھی ، مریم نوا ز کی آڈیو لیک پر وضاحت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم اور نامعلوم شخص کی  بھارت سے مریم نواز کے داماد کی مشینری منگوانے کے حوالے سے آڈیو لیک  پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نوا زکا کہنا تھا کہ عمران خان کو شرم آنی چاہیے کیونکہ یہ مشینری عمران خان کے دور میں ہی بھارت سے آئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پریس کانفرنس کے بعد صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی آڈیو لیک پر کیا کہنا چاہیں گی ؟ جس پر مریم نوا زنے کہا کہ "عمران خان نے کچھ دن پہلے کہا کہ داماد کیلئے بھارت سے مشینری منگوا رہی ہے اس پر مریم نواز کو شرم آنی چاہیے "، میں عمران خان کو اس قابل ہی نہیں سمجھتی کہ اس کی کسی بات کا جواب دیا جائے یہاں تک کہ اس کا نام بھی لیا جائے لیکن میں ایک بات واضح کر دوں کہ شرم تو عمران خان کو آنی چاہیے کیونکہ راحیل کی آدھی مشینری تو اسی کے دور میں انڈیا سے آئی تھی ، حالانکہ یہ کوئی غلط بات نہیں تھی پھر بھی اس کی پاور پلانٹ کی آدھی مشینری روک دی گئی   اور جس کال کا آپ ذکر کر رہے اس کا مجھے پتا ہے اور وزیر اعظم نے بہت بہترین بات کی کہ جب بھارت سے تجارت بند ہو گئی ہے تو مشینری نہیں آئے گی اور انہوں نے خود مجھ سے بات کی اور راحیل سے بھی تو ہم نے کہا بالکل ٹھیک ہے جب تجارت بند ہو گئی ہے تو مشینری نہیں آئے گی  اس لیے اس آڈیو میں کچھ بھی غلط نہیں تھا ۔

مزید :

قومی -