نیب حراست میں برآمد ہونے والا موبائل کس کا تھا ؟ مریم نواز نے سب بتا دیا

نیب حراست میں برآمد ہونے والا موبائل کس کا تھا ؟ مریم نواز نے سب بتا دیا
نیب حراست میں برآمد ہونے والا موبائل کس کا تھا ؟ مریم نواز نے سب بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے نیب کی حراست کے دوران برآمد ہونے والے موبائل سے متعلق 4 سال بعد خاموشی توڑ دی ہے ، مریم نواز نے کہا کہ برآمد ہونے والا موبائل نیب کا دیا ہوا ہی تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق صحافی نے سوال کیا کہ  اب آڈیو اور ویڈیو لیکس کا سلسلہ جاری ہے اور آپ کی ایک ویڈیو بنائی گئی تھی نیب میں جب آپ سے موبائل ڈیوائس برآمد ہوئی تھی تو اس پر کیا کہیں گی ؟جس پر جواب دیا کہ جب میں قید  تھی  نیب میں تو رات 12بجے نیب کے افسران نے میرے کمرے پر دھاوا بولا اور میں اس وقت نائٹ سوٹ میں تھی  اور ان میں سے ایک شخص نے موبائل پکڑا ہوا تھا اور وہ میری ویڈیو بنا رہا تھا ، اگر یہ وی ویڈیو جاری کرتے ہیں تو اس سے زیادہ شرم کی بات نہیں ان کیلئے کہ ایک خاتون جو آپ کے پاس قید ہے ،رات کے وقت آ کر ویڈیو بناتے ہیں  کریں ریلیز   تا کہ دنیا کو بھی پتا چلے کہ آپ مریم نواز کیساتھ قید میں کیا کرتے رہے ؟ 

صحافی نے سوال کو دہرایا کہ کیا آپ سے موبائل برآمد ہوا تھا  ؟ جس پر مریم نوا ز نے بتایا کہ وہ موبائل نیب کے لوگوں کا ہی فراہم کردہ تھا جس سے میں گھر میں بچوں سے بات کرتی تھی، اس لیے تو یہ لوگ خاموش ہو گئے تھے ، اگر میرا موبائل ہوتا تو انہوں نے واویلا مچا دینا تھا کہ یہ کیا ہوگیا؟ لیکن موبائل دینے میں نیب کے کچھ لوگ ہی شامل تھے تمام نہیں تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -