محمد رضوان باہمی ٹی20سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے
لاہور(آئی این پی)آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا،پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندوں پر 63رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو محض 6رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔
رضوان کی اننگز میں 2چوکے اور 3چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا،انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آﺅٹ ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، انکے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799پوائٹنس کے ہمراہ کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔