بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کا معاملہ، وزیرخزانہ نے نوٹس لے لیا

بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کا معاملہ، وزیرخزانہ نے نوٹس لے لیا
بینکوں میں زائد ریٹ پر ایل سی کھولنے کا معاملہ، وزیرخزانہ نے نوٹس لے لیا
سورس: Twitter/@MIshaqDar50

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی پی ایس) نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپےفی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام سےرپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران بینک افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بینکوں نے امپورٹرز کی ایل سیز مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپے اوپرکھولیں، بینکوں کےاس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔

ذرائع کے مطابق بینک حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولی، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ( اپٹما ) کے سربراہ گوہر اعجاز نے وزیراعظم سے انکوائری کا مطالبہ کیا تھا۔اپٹما کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بینکوں نے ڈالرائزیشن سے اربوں روپے منافع کمایا، یہ سارا بوجھ ہماری معیشت اور روپے پر ڈالا گیا، وزیر خزانہ کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے۔