آرمی چیف نے راولپنڈی میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

آرمی چیف نے راولپنڈی میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا
آرمی چیف نے راولپنڈی میں کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کردیا

  

راولپنڈی (آئی پی ایس ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں تزئین شدہ کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سپہ سالار نے جمعرات 29 ستمبر کو گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے میدان کی تزئین و آرائش کو بے حدسراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کور کی کوششوں سے شہر میں کرکٹ کی بہترین سہولت دستیاب ہوئی ہے۔ یہ سہولت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے رجحان کو تقویت دے گی۔ جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی اسلام آباد کے طلباء کیلئے دستیاب ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -