امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی

 امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی
 امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی
سورس: Twitter

  

 اسلام آ باد (آئی این پی ) چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیر دل ٹیم نے فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیا۔

رسپالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی 146 ویں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کی 146 ویں گریجوایشن تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے گریجوایٹس کو بیجز لگائے۔ بہترین پائلٹ چیف آف ایئر سٹاف کی ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر احسن علی خٹک نے حاصل کی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر صبیح الدین اور انجینئرنگ میں چیف آف ایئر سٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر محمد ثاقب نے حاصل کی۔ غیر ملکی دوست ممالک کے گریجوایٹس نے بھی عمدہ کارکردگی پر انعامات حاصل کیے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -