علی سیٹھی امریکی میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے

علی سیٹھی امریکی میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے
علی سیٹھی امریکی میگزین کی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گئے
سورس: @instagram/ alisethiofficial

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار علی سیٹھی امریکی جریدے ٹائم میگزین کی سالانہ "100 نیکسٹ" با اثر شخصیات   کی فہرست میں اپنا نام شامل ہو گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی جریدے شہرہ آفاق سے ٹائم میگزین کی جانب سے سالانہ "100 نیکسٹ "فہرست جاری کی گئی ہے ۔ جس میں دنیا بھر کی "100 نیکسٹ "بہترین اور با اثرشخصیات جیسے   رہنما ، وکلاءاور میزبان کو شامل کیا گیا ہے۔اس سال کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کو بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ پاکستانی میوزک انڈسٹری کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کوک سٹوڈیو میں علی سیٹھی اور گلوکارہ شَہہ گِل کی جانب سے گایا گیا گانا "پسوڑی"نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔علی سیٹھی کے گانے پسوڑی کو یوٹیوب پر 400 ملین سے زائد بار دیکھا اور سنا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ ٹائم میگزین ’100 نیکسٹ‘ نامی فہرست ہر سال کی پہلی سہ ماہ میں جبکہ ’100 بااثر شخصیات‘ کی فہرست ہر سال کے وسط میں شائع کرتا ہے۔ٹائم میگزین کی جانب سے "پرسن آف دی ایئر، کڈ آف دی ایئر" کی فہرست بھی ہر سال کے اختتام پر شائع کی جاتی ہے۔

مزید :

تفریح -