وہ جگہ جہاں لوگوں کو پیسے لے کر جیل میں قیدی بننے کا تجربہ کرانے کا اعلان کردیا گیا

وہ جگہ جہاں لوگوں کو پیسے لے کر جیل میں قیدی بننے کا تجربہ کرانے کا اعلان ...
وہ جگہ جہاں لوگوں کو پیسے لے کر جیل میں قیدی بننے کا تجربہ کرانے کا اعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لوگوں کو’جیل کی سیاحت‘ کا موقع فراہم کر دیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع ہلدوانی کی مقامی حکومت نے لوگوں کو پیسوں کے عوض جیل میں وقت گزارنے اور حقیقی قیدی ہونے کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 
انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ جو شخص جیلوں کے ماحول اور نظام کے بارے میں متجسس ہے اور قید کا تجربہ حاصل کرنا چاہتا ہے وہ500روپے ادا کرکے جیل میں ایک رات گزار سکتا ہے۔ اس سیاح کے ساتھ جیل میں قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے گا، تاکہ انہیں اندازہ ہو سکے کہ حقیقت میں قید کی سزا کاٹنا کیسا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ضلع ہلدوانی کی جیل 1903ءمیں برٹش راج کے دوران تعمیر کی گئی تھی، جس میں سیاحوں کو پیسوں کے عوض رات گزارنے کا موقع دیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -