آدمی نے بیوی کو شادی میں جانے سے روکنے کیلئے ایسا ڈرامہ کردیا کہ ہنسی آجائے

آدمی نے بیوی کو شادی میں جانے سے روکنے کیلئے ایسا ڈرامہ کردیا کہ ہنسی آجائے
آدمی نے بیوی کو شادی میں جانے سے روکنے کیلئے ایسا ڈرامہ کردیا کہ ہنسی آجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آدمی نے بیوی کو اپنے بھائی کی شادی میں جانے سے روکنے کے لیے ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے کا ڈرامہ رچا دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ کہانی بحث و مباحثے کے پلیٹ فارم Redditپر خاتون کی طرف سے پوسٹ کی گئی ہے۔ خاتون نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ ”میرا شوہر نہیں چاہتا تھا کہ وہ اور میں میرے بھائی کی شادی میں جائیں، لہٰذا اس نے شادی سے دو روز قبل زخمی ہونے کا ڈرامہ رچا دیا۔“

خاتون بتاتی ہے کہ ”میرا شوہر گھر آیا تو اس نے جسم پر کئی جگہوں پر پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔ اس نے بتایا کہ سڑک پر پیدل چلتے ہوئے ایک گاڑی والے نے اسے ٹکر مار کر زخمی کر دیا ہے۔ میں اپنے بھائی کی شادی کو بھول کر دن رات اس کی تیمار داری کرتی رہی اور جب میرے بھائی کی شادی ہو گئی، اگلے روز میرے شوہر نے پٹیاں اتار دیں اور کہا کہ وہ تو ڈرامہ کر رہا تھا۔ میرے احتجاج کرنے پر اس نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتا تھا کہ میں اپنے بھائی کی شادی میں جاﺅں۔ “ 

خاتون کہتی ہے کہ ”میرے شوہر کی میرے بھائی کے ساتھ تلخی چل رہی تھی تاہم میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ مجھے بھی شادی میں شرکت سے روکنے کے لیے ایسی حرکت کرے گا۔ اب مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں کیا کروں۔ “ اس پوسٹ پر کمنٹس میں متعدد صارفین خاتون کو مشورہ دے رہے ہیں کہ فوری طور پر اس شخص سے طلاق لے لے۔تاہم کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ طلاق بہت بڑا قدم ہے۔ اگر وہ اپنی اس حرکت پر نادم ہو اور آئندہ ایسا نہ کرنے کا وعدہ کرے تو اسے ایک موقع دینا چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -