بیوی سے ناجائز تعلق کا شبہ، آدمی نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

بیوی سے ناجائز تعلق کا شبہ، آدمی نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا
بیوی سے ناجائز تعلق کا شبہ، آدمی نے چھوٹے بھائی کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں آدمی نے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں اپنے چھوٹے بھائی کو بہیمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر کان پور میں پیش آیا ہے۔ ملزم دھنانجے عرف پنٹو یادو کو شبہ تھا کہ اس کے چھوٹے بھائی شیو بہادر نے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

 10ستمبر کے روز شیو بہادر جب سو رہا تھا، ملزم نے اس پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا اور اس وقت تک پیٹتا رہا جب تک اس کی موت نہیں ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق بھائی کوقتل کرنے کے بعد ملزم نے اپنے خون آلود کپڑے تبدیل کیے اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے کئی دن کی کوششوں کے بعد گزشتہ روز اسے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -