تھریٹ الرٹ پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی میں اضافہ، کیٹگری زیڈ پلس کردی گئی

تھریٹ الرٹ پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی میں اضافہ، کیٹگری زیڈ پلس کردی گئی
تھریٹ الرٹ پر مکیش امبانی کی سیکیورٹی میں اضافہ، کیٹگری زیڈ پلس کردی گئی

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی  وزارت داخلہ نے معروف صنعت کار مکیش امبانی کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا ۔ انٹیلی جنس ایجنسی نے مکیش امبانی کو تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس کے بعد ان کی سیکیورٹی زیڈ سے بڑھا کر زیڈ پلس کردی گئی ہے.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق مکیش امبانی کے گھر گزشتہ برس بم کی اطلاع ملنے کے بعد سے ہی ان کی سیکیورٹی بڑھانے پر غور کیا جا رہا تھا. بھارت میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے تحت مختلف معروف شخصیات کو ان کی جان کو لاحق خطرات کی بنا پر سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے.

سیکیورٹی کی مختلف درجہ بندیاں ہیں جن میں زیڈ پلس دوسرے نمبر پر آتی ہے. زیڈ پلس کیٹگری والی شخصیات کو 55 رکنی دستہ تحفظ فراہم کرتا ہے جس میں 10 کمانڈوز شامل ہوتے ہیں.

مکیش امبانی کو جو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے وہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی اہم شخصیات کو حاصل ہے. ان میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ، اتر پردیش کے وزیر اعلی' یوگی آدتیہ ناتھ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں. 

مزید :

بین الاقوامی -بزنس -