کورونا میں مبتلا نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا

کورونا میں مبتلا نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا
کورونا میں مبتلا نسیم شاہ کا بیان سامنے آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور تحریر کیا کہ دعاؤں میں یاد رکھنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے انداز سے میری صحت بحال ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ ’اللّٰہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ دعاؤں میں یاد رکھیں، جلد آپ لوگوں سے ملاقات ہوگی۔‘

مزید :

کھیل -