افتخار احمد نے مڈل آرڈر کی ناکامی کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا

افتخار احمد نے مڈل آرڈر کی ناکامی کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو ...
افتخار احمد نے مڈل آرڈر کی ناکامی کا ذمہ دار بابر اعظم اور محمد رضوان کو قرار دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ تنقید اپنی جگہ ہے ، تنقید ہوتی رہتی ہے ، ہمیں بس اچھا کھیلنے کی کوشش کرنی ہے  لیکن یہ چیز بھی ہے کہ ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان بہت اچھا کھیل رہے ہیں اور مڈل آرڈربیٹرز کو کم وقت ملتا ہے  لیکن ہم پروفیشنل ہیں ہمیں جتنا بھی وقت ملے ہمیں تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹنگ کا شعبہ تنقید کی زد میں ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ مڈل آرڈر بیٹرز تسلسل کے ساتھ پرفارم نہیں کر رہے۔افتخار احمد تسلیم کرتے ہیں کہ مڈل آرڈر بیٹرز کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے، مڈل آرڈر کی کارکردگی اس سے بہتر ہو سکتی ہے، کوچز ہمیں مختلف ڈرلز کرا رہے ہیں جلد فرق نظر آئے گا۔

"جیو نیوز "کے مطابق افتخار احمد نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں کنڈیشنز مختلف ہوں گی، ہم آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، مجھے وہاں کھیلنے کا تجربہ ہے جس کا مجھے فائدہ ہو گا،  آسٹریلیا کے بڑےگراؤنڈز میں چھکے مارنا کوئی مسئلہ نہیں، ایسا نہیں ہے کہ ہمارے بیٹرز آسٹریلیا کے سٹیڈیمز کے سٹینڈز  میں گیند نہیں پھینک سکتے۔

جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کمبی نیشن ایسا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے مجھے بولنگ کا موقع کم ملتا ہے، ہمارے3 فاسٹ باؤلرز ہیں اور ان کے ساتھ شاداب خان اور محمد نواز ہوتے ہیں،  میں بولنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہوں ، ثقلین مشتاق کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے بولنگ بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

کھیل -