امارات میں  1500 سے زائد والدین سے فیس وصول کرکے غائب ہونے والا سکول  ڈائریکٹر گرفتار

امارات میں  1500 سے زائد والدین سے فیس وصول کرکے غائب ہونے والا سکول  ڈائریکٹر ...
امارات میں  1500 سے زائد والدین سے فیس وصول کرکے غائب ہونے والا سکول  ڈائریکٹر گرفتار
سورس: Representational Image

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عجمان میں پولیس نے ایک عرب شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے 1500  سے زائد والدین سے سکول کی فیس لے کر انہیں دھوکہ دیا۔ اس شخص کے سکول کا لائسنس   حکام نے  شرائط پوری نہ  کرنے پر معطل کردیا تھا۔

خلیج ٹائمز کےمطابق  عجمان میں الجرف جامع پولیس سٹیشن کے سربراہ میجر محمد الشعلی نے کہا کہ فورس کو ایسے والدین کی جانب سے متعدد شکایات موصول ہوئیں جنہوں نے سکول انتظامیہ کو ٹیوشن فیس ادا کی اور ان سے فراڈ ہوا۔  تعلیمی سال کے آغاز کے ایک ہفتہ بعد ہی سکول بند ہوگیا تھا اور اس کا ڈائریکٹر اور اس میں کام کرنے والے تمام ملازمین غائب ہوگئے تھے۔

 تحقیقات سے پتہ چلا  کہ تعلیمی حکام کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لیے ضروریات پوری نہ کرنے پر سکول کو دوبارہ کھولنے سے سرکاری طور پر روک دیا گیا تھا۔  لیکن ملزم جو 40 کی دہائی میں ہے، نے اس فیصلے کی پاسداری نہیں کی۔ اس نے 29 اگست سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کیلئے والدین سے فیس وصول کی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے طلبہ کے لیے رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کیا تھا اور منافع بخش پیشکشیں پیش کی تھیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو راغب کر سکے۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس شخص نے رقم جمع کی اور رسیدوں پر دستخط بھی کیے جو اس نے ادائیگیوں کے لیے والدین کو دی تھیں۔ اس کے بعد وہ سکول بند کر کے فرار ہو گیا۔

مزید :

عرب دنیا -