' کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا، ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت پر نواز شریف کا رد عمل

' کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا، ایون فیلڈ ریفرنس ...
' کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا، ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت پر نواز شریف کا رد عمل

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے  اپنی صاحبزادی مریم کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔نواز شریف نے کہا کہ اگر انسان سچا ہو تو اللّٰہ ساتھ نہیں چھوڑتا۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے حق کو فتح دلا کر پوری دنیا اور قوم  کو سچ دکھا دیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا۔

مزید :

قومی -