امارات اور عمان کے درمیان نئی ریل چلانے کا معاہدہ، سہار بندرگاہ سے العین کا فاصلہ صرف 47 منٹ رہ جائے گا

امارات اور عمان کے درمیان نئی ریل چلانے کا معاہدہ، سہار بندرگاہ سے العین کا ...
امارات اور عمان کے درمیان نئی ریل چلانے کا معاہدہ، سہار بندرگاہ سے العین کا فاصلہ صرف 47 منٹ رہ جائے گا

  

مسقط (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان طے پانے والے ایک تاریخی معاہدے کے تحت ایک ریلوے نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کا وقت کم ہو  کر  47 منٹ تک رہ جائے گا۔ اتحاد ریل جو کہ  یو اے ای نیشنل ریل نیٹ ورک کے ڈویلپر اور آپریٹر ہیں ، نے سلطنت عمان ریل کے ساتھ مشترکہ طور پر مساوی ملکیت والی کمپنی قائم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے، جسے عمان اتحاد ریل کمپنی کہا جائے گا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق  11  ارب درہم  سے زیادہ کی سرمایہ کاری کے ساتھ یہ  ریل نیٹ ورک  عمان کی سہار بندرگاہ کو متحدہ عرب امارات کے ریل نیٹ ورک سے جوڑ دے گا۔ 303 کلومیٹر پر محیط اس ریلوے  ٹریک میں جدید ترین مسافر ٹرینیں ہوں گی جو زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریں گی۔ اس سے سہار سے ابوظہبی تک کے سفر کا وقت ایک گھنٹہ 40 منٹ اور سہار سے العین تک 47 منٹ رہ جائے گا۔ اس ٹریک پر مال بردار ٹرینیں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔

مزید :

عرب دنیا -