'اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، امریکی سفارتکار کا اردو زبان میں پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

'اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، امریکی سفارتکار کا اردو زبان میں ...
'اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے، امریکی سفارتکار کا اردو زبان میں پاکستانیوں کے لیے اہم پیغام

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سفیرڈونلڈ بلوم نے اردو زبان میں پاکستانیوں کو اہم پیغام دے دیا۔ پاک امریکہ تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر انگریزی میں خطاب کے دوران اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں ہونیوالی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر پاکستان کے سیلاب زدگان سے یکجہتی کے طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر نے سیلاب متاثرین کو دی جانیوالی امداد پر روشنی ڈالی، ایک موقع پر انہوں نے اردو میں جملہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’ایک اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنادیتا ہے‘۔ان کے اس جملے پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں موجود تمام افراد نے خوب داد دی۔

مزید :

قومی -