ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر تقریبا 31 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں. 

سٹیٹ بینک نے گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں کی مد میں 34 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں جس کی وجہ سے ذخائر میں کمی ہوئی.  سٹیٹ بینک کے ذخائر34 کروڑ ڈالرز کمی سے آٹھ ارب59لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں. گزشتہ ہفتے کے دوران  کمرشل بینکوں کے ذخائر  تین کروڑ 25 لاکھ ڈالرز اضافے سے پانچ  ارب 75 کروڑ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے۔ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران  ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 30کروڑ80 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی. 

مزید :

بزنس -