بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر
بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر

  

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر  ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈ یا کی رپورٹ کے مطابق بمراہ کمر میں درد کی شکایت کر رہے تھے جس کے باعث انہیں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھلایا گیا۔بعدازاں پریکٹس سیشن کے دوران بمراہ نے پھر سخت درد کی شکایت کی جس کے بعد ان کی ٹریننگ روک دی گئی لیکن انجری کے باعث ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ فاسٹ بولر کو 4 سے 6 ماہ آرام کروایا جائے۔

مزید :

کھیل -