برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اپنے کسی اہم معاملے میں سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور جو بھی پریشانیاں اور مشکلات تنگ کر رہی تھیں ان کو اب تیزی سے ختم ہوتا بھی دیکھیں گے اور جن لوگوں نے اپنے روز گار میں ان دنوں خاص توجہ دی وہ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی حاصل کر لیں گے اور بڑے فائدے سے بھی نوازے جائیں گے۔ جو لوگ کسی جگہ تبدیلی کی کوشش میں ہیں ابھی انتظار کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ہمیشہ ان لوگوں نے دھوکا دیا ہے جن کے ساتھ بھلائی کی تھی اور اب بھی ایسا ہی خطرہ محسوس ہو رہا ہے اس لئے اپنی حفاظت کریں اور ان لوگوں کو اپنے سے دور کر لیں، ورنہ بعد میں پچھتاوا ہی رہ جائے گا۔ اس وقت مالی حوالے سے بہتری دینے والا ستارہ زائچے میں موجود ہے آپ کو بس توجہ دینی ہے اور محنت درکار ہے۔ انعام دینے والے اللہ پاک ہیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ازدواجی معاملات میں جن جن لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا تھا وہ اب ان میں بہتری حاصل کریں گے اور جن میں جدائی تھی وہ یا تو دوبارہ مل جائیں گے یا پھر ہمیشہ کے لئے الگ ہو جائیں گے مگر بات اب درمیان میں نہیں رہے گی۔ جو لوگ شادی شدہ ہونے کے باوجود کسی اور میں دلچسپی لے رہے ہیں وہ اپنے لئے کنواں کھود رہے ہیں۔ جس قدر ممکن ہو توبہ کر کے واپسی کی طرف آئیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو زندگی نے بے شمار مواقع فراہم کئے مگر لاپروا ئی اور بے وقوفی کی وجہ سے آپ نے ان سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا۔ اب صورتِ حال ایک مرتبہ پھر تبدیل ہو کر آپ کے ہاتھوں میں آ رہی ہے۔ اب کے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اب آپ کو مالی معاملات میں بہتری مل سکتی ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے ازدواجی معاملات میں پریشان تھے وہ سکون میں آئیں گے اولاد کی طرف سے بھی اچھی خبر ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت روز گار میں تبدیلی دینے والا ستارہ حرکت میں ہے۔ اگر آپ کو مناسب لگتا ہے تو پھر آپ کوشش کر لیں، ان شاءاللہ کامیابی ملے گی اور جس بھی مقصد کے لئے رقم درکار ہے پردہ¿ غیب سے اس کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔ اب حالات بدل رہے ہیں برسوں سے جو معاملات التواءکا شکار تھے وہ اب حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ خواہشمند افراد کا رشتہ طے ہو سکتا ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس خبر کا انتظار تھا وہ ان شاءاللہ اب مل جائے گی اور جن کاموں میں عرصے سے رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب دور ہونے کی بڑی امید ہے۔ جو لوگ بیماری یا کسی طرح کی بندش کا شکار تھے ان کو اب اس سے نجات ملے گی اور کاروباری حضرات کے لئے یہ دن خاص طور پر بڑے اچھے ہیں۔ سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا اور مال بھی ہاتھ آئے گا۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کے لئے صرف سیدھا چلنے کا مشورہ ہے۔ جب بھی آپ نے خود کو پٹری سے اتارا نقصانات سے دو چار ہوئے جب ہدایت کے راستے پر چلتے ہیں تو ناجانے کیسے غیبی مدد آپ کو مل جاتی ہے۔ اب بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ غیبی مدد آنے والی ہے بس خود کو ٹھیک کر لیں اور اپنی تنہائیوں کو خاص طور پر پاک کر لیں۔ اگر غور کریں گے تویہ آپ کے لئے خاص مشورہ ہے ۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
واضح طور پر محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کسی خاص قسم کی بندش کا شکار ہو رہے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کو اپنے کاموں میں بڑی رکاوٹوں کا سامنا بھی ہے۔ جو لوگ کسی بھی طرح سے 40 مرتبہ سورة بقرہ کی تلاوت گھر میں کروا لیں گے اور صدقہ دیں گے راشن کی صورت میں وہ اس پریشانی سے نکل آئیں گے۔ یا حی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں۔ حقوق العباد کے معاملات خاص طور پر دیکھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک باہر کا شخص ذاتی معاملات میں مداخلت کی کوشش کر رہا ہے جس قدر ممکن ہو سکے اس کو اپنے سے دور رکھیں۔ ورنہ یہ سب آپ کے لئے خطرناک ہوگا۔ ان دنوں اپنی عزت کی حفاظت کرنا زیادہ ضروری ہے۔ آپ بھی الٹے سیدھے کاموں سے باز رہیں اور اپنے دل کو خصوصی طور پر لگام ڈال کر رکھیںا ور کسی بھی ناجائز قسم کے تعلقات سے دور رکھنا ہی اپنی عزت کی حفاظت کی ضمانت ہوگا۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی جو بھی پریشانی ہے وہ اگلے دو تین یوم میں ختم ہو جائے گی اور ان شاءاللہ آپ ہر مشکل سے بھی نکل جائیں گے، لیکن سب سے زیادہ ضرورت آپ کو اس وقت روز گار کے معاملات ٹھیک کرنے کی ہے یہ آپ کے لئے سب کچھ بہتر کر دے گا اور جس جگہ رکاوٹیں ہیں وہ دور ہوں گی۔ جن لوگوں نے بڑے مشکل دن دیکھے ہیں وہ اب سمجھ لیں کہ امیر ہونا شروع ہو جائیں گے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی کام کو ابھی جلد بازی میں شروع نہ کریں ان دنوں یہ مناسب نہیں ہے۔ ہو سکے تو موجودہ کام پر توجہ دیں ان شاءاللہ اسی میں بہتری دوبارہ بڑی پاور سے آنے کی امید ہے اور اپنوں کے ساتھ اختلافات والا معاملہ شدت اختیار کر رہا ہے چند دن خود کو ان سے دور رکھیں ورنہ آپ کے لئے مشکل ہو گی جھگڑے کے ساتھ یہ ساتھ ہمیشہ کے لئے چھوٹ بھی سکتا ہے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ جھگڑے وغیرہ سے بچ کر چلیں گے اور اپنے سارے معاملات اپنے اللہ پر چھوڑ دیں گے وہ بہت سے مسائل سے بچ جائیں گے اور جن لوگوں نے بلا وجہ کسی بات کو اپنی انا کا مسئلہ بنایا ہوا ہے وہ بڑے خطرے میں ہیں۔ ان دنوں صرف اور صرف اپنے گھر اور روز گار کو دیکھیں اس میں آپ کو فائدہ ہے اور آپ کی زندگی میں اہم تبدیلی و بہتری کا عمل بھی شروع ہو رہا ہے۔