ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، وارم اپ میچ میں پاکستان کو سکاٹ لینڈ سے شکست

Sep 29, 2024 | 12:16 AM

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں سکاٹ لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیمیں دبئی میں آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں مدمقابل تھیں جہاں گرین شرٹس کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے جبکہ سکاٹ لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 18 ویں اوور میں مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے اومیمہ سہیل نے 30 ، منیبہ علی نے 27 رنز اور کپتان فاطمہ ثنا نے 20 رنز کی اننگ کھیلی۔سکاٹ لینڈ کی سارہ بریس 60 رنز پر ناقابل شکست رہیں جبکہ سیکیا ہوارلی 48 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔پاکستانی باو¿لر نشرہ سندھو نے سکاٹ لینڈ کی واحد کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔

مزیدخبریں