گلوکار چاہت فتح علی خاں کا تنقید پر بشری انصاری کو بھرپور جواب
لاہور(فلم رپورٹر)مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خاں نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے خود بطور مزاحیہ فنکار کیریئر شروع کیا لیکن اب وہ ان پر تنقید کر رہی ہیں، شاید اداکارہ کو لگ رہا ہے کہ میں ان کی جگہ چھین رہا ہوں۔چاہت فتح علی خاں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بشریٰ انصاری کی تنقید پر رد عمل دیا اور دعویٰ کیا کہ جب وہ بچے تھے تب سے بشریٰ انصاری کام کرتی آ رہی ہیں اور شروع میں وہ بھی دوسروں کی نقل اتارا کرتی تھیں، مزاحیہ گانے گاتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بشریٰ انصاری سمیت ان جیسے دوسرے بڑے فنکاروں اور گلوکاروں کی خود پر ہونے والی تنقید سن اور دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتا کہ وہ ان پر تنقید کیوں کرتے ہیں چاہت فتح علی خاں کے مطابق بشریٰ باجی جو اتنی بڑی فنکارہ ہیں، اب انہوں نے بھی ان کے خلاف بولنا شروع کیا ہے، حالانکہ خود انہوں نے دوسروں کی نقل اتار کر کیریئر کا آغاز کیا۔انہوں نے بشریٰ انصاری کو مخاطب ہوتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا انہیں یاد نہیں کہ وہ مزاحیہ گانے گاکر اور دوسروں کی نقلیں اتارکر اداکاری کرتی رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تو خود اپنے گانے لکھتے، گاتے اور تیار کرتے ہیں۔