چور، ڈاکو سرگرم، لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

  چور، ڈاکو سرگرم، لاکھوں روپے،زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق شالیمار میں سلیم سے 2 لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، ریس کورس میں ارشد سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،جوہر ٹاؤن میں  صفدر سے 1لاکھ 85 ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں عابد سے 1 لاکھ 80روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں فرقان سے1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس بی میں سلطان سے 1لاکھ 60 ہزار نقدی اور موبائل فون،ہڈیارہ میں صغیر سے ایک لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا سول لائنز اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ ستوکتلہ بھاٹی گیٹ اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -