ڈی پی او قصور کی مصطفی آباد میں کھلی کچہری

  ڈی پی او قصور کی مصطفی آباد میں کھلی کچہری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں سکھیرا کی مصطفی آباد میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا، کھلی کچہری میں آمد کے موقع پر انجمن تاجران مصطفی آباد، پریس کلب مصطفی آبادسمیت سیاسی، سماجی جماعتوں کے نمائندوں، معززین علاقہ نے  استقبال کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل خالد اسلم جھٹول، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حسن عمران سید بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں سکھیرا نے شہریوں کے مسائل سن کر انہیں موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی پی او قصور محمد عیسی خاں سکھیرا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

 کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 کھلی کچہریوں کا ایک بڑا مقصد یہ بھی ہے کہ عوام کو انصاف ہوتا ہوا نظربھی آئے، ضلعی بھر میں کھلی کچہریوں کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد جس انداز میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے مالا پہناتے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد بحال ہو رہا ہے، تقریب میں صدر انجمن تاجران مصطفی آباد باو غلام رسول، صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ محمد عمران سلفی، چوہدری یٰسین گل، حاجی محمد امین گل، صدر مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 176 مہر علی مہران، عبدالعزیز بھولا، رانا جمیل، رانا بلال احمدخان، حاجی امجد علی رحمانی، مہر عرفان یونس، مہر شفقت محمود،سیٹھ محمد حسین، رانا توقیر احمد، الیاس ملک، مہر ہاشر مہران، حافظ نعمان چوہدری، میاں شہزاد سمیت تاجروں، صحافیوں سول سوسائٹی، سیاسی، سماجی جماعتوں کے نمائندوں، تاجروں و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ضلع بھر میں جرائم کے خاتمہ پر پولیس کارگردگی کو سراہا۔ 

مزید :

علاقائی -