چھانگا مانگا، تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر، سالہ، بہنوئی جاں بحق
چھانگا مانگا (نامہ نگار) تیز رفتار بس نے 2موٹر سائیکل سوارافرادکو کچل دیا، دونوں موقع پر جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق رحمانپورہ کا رہائشی 70 سالہ رانا اختراور اسکا بردار نسبتی 45 سالہ سجاد گزشتہ روز موٹر سائیکل پر ہنجروال سے چھانگا مانگا آ رہے تھے کہ ہنجروال پھاٹک کے قریب تیز رفتار نجی فیکٹری کی بس نے کچل دیا اور دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے دونوں افراد کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں اور بس ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔
ٹریفک حادثہ