چودھری رحمت علی میموریل گرلز ہائی سکول میں کیرئیر کونسلنگ پروگرام

  چودھری رحمت علی میموریل گرلز ہائی سکول میں کیرئیر کونسلنگ پروگرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) چودھری رحمت علی میموریل ٹرسٹ جونیئر اینڈ گرلز ہائی سکول ٹاؤن شپ لاہور میں سالانہ تقریب انعامات کے موقع پر والدین اور طلبہ کے لیے کیریئر کونسلنگ کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں سکول کے 500 سے زائد طالبات،انکے والدین اور متعدد بیرونی سکول کے طالبات اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ماہرین تعلیم و نفسیات کی زیر نگرانی سٹوڈنٹ کیریئرکونسلنگ /تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں طالبات کو مستقبل میں اپنی فیلڈ کے انتخاب کرنے، تعلیمی، سماجی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ماہرین نے رہنمائی فراہم کی۔ کیرئیر کونسلنگ سیشن کے علاوہ میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو معزز مہمانوں نے ان کی شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں شیلڈز اور میڈلز پیش کئے۔ اس موقعے پر معروف شاعر اور دانشور شعیب بن عزیز نے پچوں کی تربیت اور کیرئیر کونسلنگ پروگرام کو سراہا۔ اس موقعے پر ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر عثمان واسطی، جنرل سیکرٹری خالد محمود رسول، ماہر تعلیم ڈاکٹر عامر ذیب سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔کیرئر کونسلنگ پروگرام کو سراہا اور امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی۔