نصیبن فاؤنڈیشن کی جانب سے فری سکن میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  نصیبن فاؤنڈیشن کی جانب سے فری سکن میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) نصیبن فاؤنڈیشن کے چیئرمین طاہر نوشاد کی جانب سے ناصر ہائی سکول 60فٹ روڈ گلشن راوی میں فری سکن میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں سکن سپیشلسٹ ڈاکٹر مسعود سہیل نے طلبہ کا معائنہ کیا اور انہیں رعایتی طور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔کیمپ کے انعقاد میں سکول اونر رحمان ناصر، میاں طارق، شہباز مجیدمسٹر جوجو، آفاق احمد عرف خوبصورت و دیگر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر فنکاروں حسن مراد، سلیم البیلا، واجد خان، طاہر مہدی، عابد علی، شاہد خان و دیگر بھی موجود تھے۔