ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کے بینکنگ کورٹ میں تین سال مکمل ہونے پر تقریب

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کے بینکنگ کورٹ میں تین سال مکمل ہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کے اعزاز میں بینکنگ کورٹ میں تین سال مکمل ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی رضا اعوان  اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے بہترین خدمات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کو سوینئر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی رضا اعوان اور مصباح خان نے کہا کہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے بینکنگ کورٹ میں تین سال مکمل ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ہر ایک سے اچھا رویہ رکھا، ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  محمد اعجاز بٹ نے جج ملک علی رضا اعوان،جج مصباح خان اور دیگر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی محبت کا بے حد مشکور ہوں۔میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ ہر ایک کے ساتھ ایک جیسا رویہ رکھا جائے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک علی رضا اعوان  اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مصباح خان نے بہترین خدمات پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعجاز بٹ کو سوینئر پیش کیا۔