پی ٹی آئی کارکنوں کا برہان انتڑ چینج سے پشاور واپسی کے اعلان پر گنڈا پور کا گھیراؤ

  پی ٹی آئی کارکنوں کا برہان انتڑ چینج سے پشاور واپسی کے اعلان پر گنڈا پور کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                        راولپنڈی،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) راولپنڈی میں ا حتجاج میں شرکت کیلئے آنیوالے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو راولپنڈی کے قریب واقع برہان انٹرچینج پرپنجاب حکومت کی جانب سے بڑے بڑے کنٹینرز لگائے جانے اور انتظامیہ کی طرف سے ان کی گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکالے جانے کے باعث احتجاج کا وقت ختم ہونے کی وجہ سے احتجاج ختم کرنے اور واپس پشاور جانے کے اعلان پرپی ٹی آئی کارکنوں نے شدید احتجاج شروع کر دیا اور علی امین گنڈاپورسمیت ارکان اسمبلی اور وزراء کے گاڑیوں کا گھیرا ؤکرلیا،جس پر وزیر اعلیٰ علی امین نے کارکنوں سے مخاطب ہو کر کہا  خیبرپختونخوا نے ثابت کیا وہ اول دستہ ہے، یہ حکومت ہمیں آئینی حق نہیں دیتی، پہلے شیلنگ اور پھر فائرنگ کی گئی، راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پنڈی میں وقت ختم ہے تو اب یہی احتجاج کرینگے، بیرسٹر گوہر سے بات ہوئی توانہوں نے بھی کہا احتجاج کا وقت ختم ہوگیا ہے اسلئے جہاں پر ہیں وہیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا کر واپس چلے جائیں،انہوں نے مزید کہا بانی پی ٹی آئی کا حکم ریڈ لائن ہے،یہ تحریک جاری رہے گی، اب جب بانی پی ٹی آئی کہیں گے تو اڈیالہ تک جائینگے، کارکنوں نے دوباہ احتجاج کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا اور وزیر اعلیٰ، وزراء اورارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کیساتھ واپس پشاور روانہ ہو گئے، خیال رہے تحریک انصاف کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان پروزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور قافلے کیساتھ راولپنڈی آرہے تھے کی برہان پل پر بڑے کنٹینرزلگے ہونے پر وہیں رک گئے تھے،راستہ نہ ہونے کے باعث قافلے میں شامل کئی گاڑیاں واپس ہوگئیں تھیں۔ادھر راولپنڈی روانگی کے وقت نجی ٹی وی سے گفتگو میں  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے تو ہم نے جواب میں دفعہ 804 نافذ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہم خبردار کر رہے ہیں اس قسم کے ہتھکنڈوں سے باز آجا ئیں، عوام بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہیں۔ دریں اثنا ء شمالی وزیرستان میں ماڑی پٹرولیم کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈاپور نے اظہار افسوس کیا اور کہا متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 گنڈا پورگھیراؤ 

مزید :

صفحہ اول -