پنجاب میں سیاحت کے فروغ، ترقی کیلئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم
لاہور (این این آئی)پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اعلان۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیاحت کے فروغ اور ترقی کے لئے 26رکنی سٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔ سینیٹر پرویز رشید کوچیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی برائے پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے لئے خصوصی نامزد کیا گیا۔ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی کنویئنر ہونگی۔وزیر اطلاعات وثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر تعمیر و مواصلات صہیب احمد ملک، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبراور ایم این اے افضل کھوکھرکمیٹی کو ممبرز مقرر کیا گیا۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ٹورازم، سیکرٹری تعمیرات،سیکرٹری انفارمشین، سیکرٹری پی اینڈ ڈی،سیکرٹری فارسٹ، سیکرٹری انوائرمنٹ پروٹیکشن اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کمیٹی کے ممبران میں شامل ہونگے۔ ڈی جی والڈ سٹی لاہور، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او آئی ڈیپ، سی اوای اربن یونٹ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس، ڈی جی ایل ڈی اے اور پرنسپل این سی اے کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ چیف منسٹر سٹیئرنگ کمیٹی آن پنجاب ٹورازم پروموشن اینڈ ڈویلپمنٹ کاب باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے فروغ کے لئے اہم سیاحتی مقامات کی تعمیر وبحالی اور مرمت کی پلاننگ کرے گی۔ سٹیئرنگ کمیٹی سیاحت کے لئے موزوں تاریخی،مذہبی،ثقافتی اور تجارتی مقامات کی اپ گریڈیشن سے متعلق سفارشات پیش کرے گی۔
سیاحت کی ترقی