عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے خلاف کی دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر، چیف جسٹس عالیہ نیلم 30 ستمبر کو سماعت کریں گی، عدالت نے کارکردگی رپورٹ اورڈی جی ایف آئی اے کے بیرون ملک دورے کے این او سی بارے معلومات طلب کر رکھی ہیں، عظمیٰ بخاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کی جانب سے میری جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی، استدعا ہے کہ عدالت ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دے،عدالت ملزم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔
جعلی ویڈیو کیس