ہائیکورٹ‘4 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر سے تحر یری جواب طلب 

  ہائیکورٹ‘4 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر سے تحر یری جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، عدالت نے 4 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر سے تحر یری جواب طلب کرلیا،عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جواب جمع کروانے کا آخری موقع فراہم کیا جاتا ہے، درخواست گزار کا موقف تھا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی بنچ کا وضاحتی اور تفصیلی فیصلہ آچکا ہے، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملیں، استدعا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔

جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -