آئینی ترامیم سے متعلق حکومتی ڈرافٹ پر مشاورت جاری، منیر حسین
لاہور (نامہ نگار خصوصی)صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہاہے کہ آئینی ترامیم پر مشاورت کیلئے سینئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی حکومتی ڈرافٹ پر غور کررہی ہے ہمیں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ پر مکمل اعتماد ہے، مقامی ہوٹل میں دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں منیر حسین بھٹی نے کہاکہ حکومت نے آئینی ترامیم سے متعلق ڈرافٹ اپوزیشن،وکلاء و دیگران کو شیئر کردیا ہے، اس پرمشاورت جارہی ہے،سینئر وکلاء حکومتی ڈارفٹ پرغور کررہے ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ لاہور کی تمام عدالتیں ایک جگہ ہونی چاہیں،حکومت جوڈیشل کمیشن میں چیمبرز کی قرعہ اندازی کر کے وکلاء میں تقسیم کرے، وکلا ء کی ہاؤسنگ سوسائٹی کو بحال کیا جائے اور وکلاء کیلئے زمین حاصل کی جائے، پنجاب وکلا ء کیلئے بار ووکیشنل ٹریننگ کا اہتمام کرے،پارکنگ نہیں ہے، وکلا باہر سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک ہسپتال ہونا چاہیے۔
صدر لاہور بار