گوجرانوالہ،ٹریفک حادثہ کا شکار بھتیجے کے بعد چچا بھی چل بسا
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)بگڑے امیر زادے نے پانچ سالہ بچے اور اسکے چچا کو گاڑی سے کچل کر مار ڈالا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں کپورپور کا رہائشی اعظم سدھو اپنی بھابھی اور بھتیجے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر دوائی لینے جارہاتھاکہ لپے والی گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آنے والے بے قابوویگو ڈالہ نے موٹر سائیکل کو ٹکرماردی جس سے 5 سالہ موسیٰ موقع پر جاں بحق جبکہ اعظم سدھوشدیدزخمی ہوگیا جوکہ چندروزبعدانہیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملا مقامی پولیس تھانہ پھلورہ نے مقتول کے کزن زاہدفاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی بعدازاں انکشاف ہوا کہ گاڑی قریبی گاؤں کانابالغ نوجوان فضل عباس چلا رہا تھا جسکے ہمراہ اسکا والد شاکر باجوہ بھی موجودتھا جنہیں موقع پر موجود گواہ نے شناخت کرلیا تھامقامی پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد دوران انکوائری ملزم فضل عباس کو گناہ گار قرار دیا جس نے ہائی کورٹ سے ضمانت کروا رکھی ہے۔