شیخوپورہ، پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ مانانوالہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں خطرناک ملزم عرفان بشیر عرف شیرا ہلاک ہوگیا جو کہ ضلع سیالکوٹ کے علاقہ نڈہال مغلاں شکر گڑھ کا رہائشی بتایا گیا ہے اور اس کے خلاف مختلف اضلاع میں ڈکیتی و راہزنی کے درجنوں مقدمات درج تھے وقوعہ کے روز بھی وہ اپنے ساتھیوں شہزادعرف بلال و دیگر کے ہمراہ واردات کیلئے مذکورہ علاقہ میں موجود تھا کہ اس دوران موجود نے اطلاع پا کر ریڈ کیاتو وہاں دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجہ میں عرفان بشیر عرف شیراہلاک ہوگیا مانانوالہ پولیس کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا پولیس نے نعش تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔