چرس برآمدگی مقدمہ، مجرم کو9سال قید،1لاکھ جرمانہ

  چرس برآمدگی مقدمہ، مجرم کو9سال قید،1لاکھ جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج میلسی خورشید احمد انجم نے جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی۔استغاثے کے مطابق ٹبہ سلطان پور پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقہ اسماعیل خان اباخیل تحصیل لکی مروت کے غفران اللہ کو جس نے ان دنوں چک نمبر 158 ڈبلیو بی رہائش رکھی ہوئی تھی اور چرس کے گاہک کے انتظار میں کھڑا تھا قابو کیا جس سے تین پیکٹ برامد ہوئے ایک میں 1300 گرام،دوسرے میں 1200 گرام اورتیسرے میں 750 گرام چرس موجودتھی ملزم سے کل 3 کلو 250 گرام چرس برامد ہوئی (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)

جس کے خلاف تھانہ ٹبہ سلطان پور میں نائن ون 3 سی /سی این ایس اے ترمیمی آرڈینینس کے تحت مقدمہ نمبر 682/23 درج کیا گیا اور چالان عدالت میں پیش کیا گیا جہاں وکیل صفائی ملزم کی بے گناہی ثابت نہ کرسکا۔