یکم اکتوبر کو انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ پہلے سالانہ نتائج کا اعلان تقریبات کی تیاریاں شروع
ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ فسٹ پہلے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان یکم اکتوبر کو دس بجے دن کیا جائے گا کنٹرولر امتحانات محمد مظفرحسین(بقیہ نمبر24صفحہ7پر)
کے مراسلہ کے مطابق امیدوار اپنا رزلٹ بورڈکی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk سے دیکھ سکتے ہیں علاوہ ازیں تعلیمی سیشن 2024-26کے تحت گیارہویں کلاس میں داخلہ کاترمیم شدہ شیڈول جاری کر دیاگیا ہے جس کے مطابق آن لائن داخلہ،بنک چالان اور انرولمنٹ ریٹرن بورڈ آفس میں بغیر لیٹ فیس 30ستمبر تک جبکہ چھ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ 20اکتوبر تک جمع کراسکتے ہیں.مزید معلومات کیلئے ادارہ سے رجوع کیاجا سکتاہے۔