مغوی کی بازیابی کا معاملہ، اقلیتی برادری کا سابق چیئرمین کونسل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، نعرے بازی

  مغوی کی بازیابی کا معاملہ، اقلیتی برادری کا سابق چیئرمین کونسل کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لیاقت پور(نامہ نگار)مغوی بازیاب اور سامان برامد نہ ہونے پر اقلیتی برادری نے دوسرے روز بھی سابق چیئرمین یونین کونسل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مراد پور سیال سے تعلق رکھنے والے ہندو اقلیت کے(بقیہ نمبر23صفحہ7پر)

 قیصر رام نے مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ پریس کلب لیاقت پور میں احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مقامی زمیندار سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری بشارت علی بھلر نے اس کے بیٹے سونی رام کے خلاف چوری کا ناجائز مقدمہ درج کروا کر اسے اغوا کر رکھا ہے جسے تھانہ لیاقت پور پولیس نے تاحال برامد نہیں کرایا ملزم پارٹی نے انکی دو خواتین اور 4 بچوں کو بھی اپنے ڈیرہ پر یرغمال جبکہ 5 بھینسوں اور دیگر سامان پر قبضہ کر رکھا تھا جنہیں آر پی او بہاولپور کے حکم پر پولیس تھانہ لیاقت پور نے بازیاب اور برامد کرایا مگر ملزمان کے اثرورسوخ کی وجہ سے ان کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں کی گئی الٹا ملزمان انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے علاقہ چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ بشارت بھلر نے ابھی تک ان کی ایک بھینس ایک موٹر سائیکل ایک بکری اور گھر کا قیمتی سامان بھی اپنے قبضے میں رکھا ہوا ہے مظاہرین نے پولیس اور چوہدری بشارت بھلر کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ اگر کسی عام بندے گھر سے چوری یا ڈکیتی کی سوئی بھی برامد ہو جائے تو پولیس پرچہ دے کر کئی کئی افراد کو اٹھا لیتی ہے مگر بااثر چوہدریوں کے خلاف کارروائی کرتے ان کے ہاتھ کانپتے ہیں، مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پولیس کے اعلی حکام سے انصاف اور تحفظ دلانے کا مطالبہ کیا ایس ایچ اور تھانہ لیاقت پور محمد سمیع اللہ نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیئے اور انہیں یقین دلایا کہ میرٹ کے مطابق کارروائی کی جائے گی جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔