منشیات برآمدگی مقدمہ، مجرم کو اڑھائی سال قید،20ہزارروپے جرمانہ ادا کرنیکاحکم

  منشیات برآمدگی مقدمہ، مجرم کو اڑھائی سال قید،20ہزارروپے جرمانہ ادا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک امان اللہ خان  نے تھانہ سٹی کوٹ ادوکے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئیملزم کو جرم ثابت ہونے پر اڑھائی سال قید 20ہزار روپے جرمانہ کا حکم سنادیا،عدم ادائیگی پر3ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی،استغاثہ کے مطابق2سال قبل 20 نومبر کے روز پولیس سٹی کوٹ ادو کے(بقیہ نمبر17صفحہ7پر)

 سب انسپکٹرشہزادنیہزارہ مائنر پرناکہ کے دوران موضع کھوکھرمحمودکوٹ کیرہائشی منشیات فروش محمد عرف محمدی کھوکھر کوگرفتار کرکے اس کیقبضہ سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برامد کی تھی اور اس کے خلاف نائن سی کے تحت مقدمہ نمبر 967/22درج کیا تھا، تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ملزم کی تفتیش کیبعدچالان عدالت میں پیش کیاتھا،دوران سماعت ملزم پر جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک امان اللہ نے ملزم محمدعرف محمدی کھوکھر کوجرم ثابت ہونے پراڑھائی سال قیداور 20ہزار روپیجرمانہ کا حکم سنادیا،جرمانہ کی رقم کی عدم ادائیگی پر3ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔