رنگین محفل کی ویڈیو وائرل، پولیس کا آپریشن، خواتین سمیت دو افراد گرفتار
کہروڑپکا(نمائندہ خصوصی)محلہ ظفر آباد میں شادی کی ایک تقریب میں پولیس کانسٹیبل راشد 184/c کی مبینہ سرپرستی میں رنگین محفل جاری تھی اور کانسٹیبل راشد ویلیں بھی دے رہا تھا کسی تماشبین نے وڈیو بناکر وائرل کر(بقیہ نمبر13صفحہ7پر)
دی پولیس تھانہ سٹی نے چھاپہ مارا اور تماشبینوں اور طوائفوں کو پکڑنے کی کوشش کی گئی تو مزکور کانسٹیبل نے مزاحمت کی پولیس تھانہ سٹی نے شاہ محمد،شان،شاہ محمد طوائفیں کنول اور پھول کو گرفتار کرلیا،اور کانسٹیبل راشد سمیت مقدمہ درج کرلیا۔