بزنس کمیونٹی کی آواز اب بااختیار تک پہنچائیں گے: میاں بختاور تنویر شیخ
ملتان(نیوزرپورٹر)ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب صدرمیاں بختاور تنویر شیخ نے کہا اڑھائی سالوں میں ملکی معیشت کو تاریخ کے بد ترین مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔حکومتی پالیسوں کا تسلسل برقرار نہ رہنے کی وجہ سے بھی مسائل بڑھے ہیں۔ انڈسٹری ٹریڈ او(بقیہ نمبر9صفحہ7پر)
ر خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹر کو سخت جدوجہد سے گزرنا پڑ رہا ہے اس ضمن میں ہماری ٹیم خطہ کی معاشی و سماجی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروباری حالات کی بہتری کے لیے بھرپور کوششیں کرے گی اور ہم باہمی مشاورت اورسینیئرز ممبران کی رہنمائی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیسالانہ جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کرنے کے بعد ایوان تجارت و صنعت ملتان کے نومنتخب صدرمیاں بختاور تنویر شیخ،سینیئر نائب صدر خواجہ محمد محسن مسعوداورنائب صدر اظہر جاوید خان سمیت دیگرعہدیداروں نے چارج سنبھالا۔نومنتخب صدر میاں بختاور تنویر شیخ نے ممبران سے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ملک میں بیروزگاری کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور تمام طبقات پریشانی کا شکار ہیں۔ ارباب اختیار تک کاروباری برادری کی آواز پہنچائیں گے اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لیے کام کریں گے۔ حکومت سے لائزان بڑھائیں گے خاص طور پر ٹیکس قوانین میں تبدیلی اور کاروباری برادری کے لیے آسان ٹیکسیشن کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ جنوبی پنجاب کو بہترین صوبہ بنانے کے لیے انفراسٹرکچراکنامک اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ پر بھی کام کریں گے انہوں نے کہا ایوان کی سبکدوش ہونیوالی ٹیم نے میاں راشد اقبال کی قیادت میں بہترین امور سرانجام دیئے ہیں اور مناسب حکمت عملی کے ساتھ ذمہ داری نبھائی خاص طور پر سی ایس آر سرگرمیوں کو بھرپور انداز میں سرانجام دیا گیا ہے۔ سبکدوش ہونے والے صدر میاں راشد اقبال نے دو سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا صدارت کا عہدہ کسی چیلنج سے کم نہیں یہ پہلا موقع تھا کہ ایوان کے عملے اور مجلس عاملہ کے ارکان کی مدت میں اضافہ ہوا اور ہمیں دو سال کے لیے اس ایوان اور ان کے اراکین کی خدمت کا موقع ملا۔ کاروباری مسائل کو سمجھنا اور ان مسائل کے حل کے لیے غیر معمولی کاوشیں کرنا خاصا مشکل عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم نے مل کر بھرپور کوشش کی تاکہ کاروباری برادری کی خدمت کر سکیں اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ارباب اختیار تک رسائی حاصل کر سکیں اور ان مسائل کو حل کرا سکیں۔ ہماری ٹیم کو بھی ان دو سالوں میں بہت سی دشواریوں اور مسائل کا سامنا رہا جن میں ملک میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال،مہنگائی، ڈالر کی قیمت میں اضافہ بجلی،گیس فیول کی قیمت میں اضافہ سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے مختلف کاروبار اور صنعتیں بھی بند ہوئیں۔بے روزگاری میں اضافہ ہوا اور معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے تاہم ان تمام مسائل کے باوجود ٹیم نے جس محنت ایمانداری اور جان فشانی سے ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اور خطے کی صنعتی معاشی اور زرعی ترقی کے لیے دن رات کوشش کی وہ قابل ستائش ہے،تقریب میں میاں تنویر اے شیخ،خواجہ محمد یوسف،میاں فرید مغیث،خواجہ محمد عثمان،خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد الیاس،فیصل سعید،سید افتخار علی شاہ،خواجہ محمد فاروق،ندیم احمد شیخ،مسز رومانہ تنویر شیخ،فہیم ستار،رمضان بھٹہ سیکرٹری جنرل محمد شفیق سمیت سابق صدور،سینیئرز ممبران اور جنرل باڈی کے سینکڑوں ممبران نے بھرپور شرکت