ورلڈ ہارٹ ڈے آج، تقریبات، ریلیوں کی تیاریاں مکمل، مختلف تنظیمیں سرگرم
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں امراض قلب" دل" کا عالمی دن ج منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں دل کی بیماریوں کے متعلق مکمل آگاہی اور ان سے بچاو کے لیے شعور پیدا کرنا ہے،آج دنیا میں سب سے زیادہ جبکہ پاکستان میں ہونے والی ایک تہائی اموات شریانوں اور دل کی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔