آغوش پروگرام میں فیک انٹری نہ کرنے پر میاں بیوی مشتعل، ایل ایچ او کی سرعام پٹائی، مقدمہ درج
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)آغوش پروگرام میں فیک انٹری کیوں نہیں کی،لیڈی ہیلتھ ورکر مبینہ تشدد کا شکار ہوگئی میاں بیوی نے سرعام پر ایل ایچ وی پر تشدد کیا سڑک پرگھسیٹتے رہے،ایل ایچ وی کی مدعیت میں ملزمان میاں بیوی کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیاگیا،اس باریتفصیل کیمطابق کوٹ ادو موضع منہاں کی سکونتی لیڈی ہیلتھ ورکر نے الزام عائد کیا کہ دوران ڈیوٹی(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
راستہ روک کر اسے زدوکوب کیا گیا،رفیہ بتول لیڈی ورکرر نے وجہ عناد بتاتے ہوئے کہا کہ آغوش پروگرام میں حمل کا غلط اندراج کرنے پرمجبور کیا گیا کہ رقیہ بی بی آغوش پروگرام سے رقم لیتی تھی جبکہ حاملہ نہ ہونے پر اسکی غلط انٹری نہ کرنے پررقیہ نے اپنے شوہرعمران گرمانی کے ہمراہ بیچ سڑک کے گھونسوں مکوں اور تھپڑوں سے زدوکوب کیابالوں سے پکڑکرگھسیٹتے رہے۔ دونوں میاں بیوی کے خلاف مقدمہ رج کرلیا گیا