چین میں وفات پانیوالی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے انتظامات مکمل مگر جسد خاکی کب پہنچے گا؟ جانئے

Sep 29, 2024 | 10:38 AM

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین میں وفات پانے والی طالبہ کی لاش پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فرحانہ مشتاق کی میت کی وطن لانے کے لیے انتظامات کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی طالبہ کی میت کو تیانجنگ سے بیجنگ ایئر پورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز میت لے کر کل صبح اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے گی۔یاد رہے کہ رواں ہفتے دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا تھا کہ بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ چین میں انتقال کر جانے والی طالبہ کی یونیورسٹی اور اہلِ خانہ سے رابطے میں ہے۔

ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے کی مداخلت پر انشورنس کمپنی نے طالبہ کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی پر رضامندی ظاہر کی اور یونیورسٹی نے طالبہ کی میت کی منتقلی کے اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی۔

مزیدخبریں